وینزویلا کے اہم سیاستدان پر عملی سیاست میں شرکت کرنے پر پابندی
نیویارک،8اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی امریکی ملک وینزویلا کی حکومت نے اپوزیشن کے مشہور اور اہم سیاستدان ہینریق کاپریلیس پر ملکی سیاست میں عملی شرکت کرنے پر پندرہ برس کی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کی وجہ پولیس اور مظاہرین کے مابین رواں ہفتے کے دوران ہونے والی وہ جھڑپیں ہیں، جن میں ایک احتجاجی ہلاک ہو گیا تھا۔ اس مظاہرے کی قیادت اپوزیشن لیڈر ہی کر رہے تھے۔ پیشے کے اعتبار سے وکیل کاپریلیس اب اگلے برس کے صدارتی الیکشن میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر نے پابندی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پابندی کے خلاف وہ دو ہفتوں کے اندر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔